لاہور : اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے نے ایک اور جان لے لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 فروری 2016 12:01

لاہور : اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے نے ایک اور جان لے لی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2016ء) : لاہور میں زیرٍ تعمیر اورنج لائن ٹرین منصوبے نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ہے تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ کوآپریٹو سٹور جی ٹی روڈ پر اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی کرین کی ٹکر سے 26 سالہ نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

(جاری ہے)

26 سالہ امان اللہ جی ٹی روڈ سے گزر رہا تھا کہ اسی دوران زیرٍ تعمیر اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی سائٹ پر موجود ایک نے اسے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے امان اللہ موقع ہی پر دم توڑ گیا ۔ پولیس نے مرحوم کی لا ش کو ورثا کے حوالے کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے باعث اب تک 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :