چین میں خاتون مسافر کا پورے جہاز میں تنہا سفر

جمعرات 4 فروری 2016 12:09

چین میں خاتون مسافر کا پورے جہاز میں تنہا سفر

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) مسافروں سے کھچا کھچ بھرے جہاز میں گھٹن اور روتے ہوئے بچوں کی آوازیں آپ کو ضرور پریشان کرتی ہوں گی اور آپ خواہش کرتے ہوں گے کہ کاش آپ اس جہاز میں اکیلے ہی سفر کر رہے ہوتے۔ ایسا ہونا مشکل ہے لیکن ایک چینی خاتون کو پورے جہاز میں اکیلے سفر کرنے کا موقع مل چکا ہے۔

(جاری ہے)

چین میں نئے سال پر ایک خاتون پورے جہاز میں تن تنہا سفر کرنے کا موقع ملا، خاتون نے سفر کو خوب انجوائے کیا اور تصاویر لیتے ہوئے اس سفر کو یادگار بھی بنایا۔

واضح رہے کہ چین میں خراب موسم اور برف باری کی وجہ سے لاکھوں مسافر گھروں سے دور ہیں اور اس وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔اس پرواز کے کچھ مسافر متبادل پرواز لے چکے تھے اور کچھ نے خراب موسم کی وجہ سے گھر پر رہنے کو ترجیح دی اور اس طرح ان صاحبہ کو یہ دلچسپ تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملا۔

متعلقہ عنوان :