پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

جمعرات 4 فروری 2016 12:26

اسلام آباد /نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء )پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا جس کامقصد سرطان سے آگاہی اوراس مرض سے بچاوٴکے حوالے سے شعوربیدارکرناہے۔

(جاری ہے)

اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سال 2012 میں 82 لاکھ افراد کینسر میں مبتلا ہوکر موت کا شکار ہوگئے، اگر موجو دہ صورتحال کوکنٹرول نہ کیا گیا تو 2030 تک یہ تعداد کئی گنا تجاوز ہونے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر سرطان کی بر وقت تشخیص ہوجائے تو اس کا علاج ممکن ہے مگر ترقی پذیر ممالک میں سرطان کی ابتدائی تشخیص کی شرح بہت کم ہے جس کی وجہ عوامی آگہی کافقدان ہے۔ سرطان کی ابتدائی علامات میں مستقل تھکن، وزن میں اچانک کمی، درد، بخار، ہاضمے کی مسلسل خرابی اورکھانسی وغیرہ شامل ہیں۔