پہلا ون ڈے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لیوس کے تحت 39 رنز کے شکست

جمعرات 4 فروری 2016 12:31

پہلا ون ڈے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لیوس کے تحت 39 رنز کے شکست

بلوم فاؤنٹین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ کے شہر بلوم فاوٴنٹین میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لیوس کے تحت 39 رنز کے شکست دے دی ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے انگلینڈ کے 400 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 33.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے تھے کہ بارش کے وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔

خراب موسم کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور ڈک ورتھ لیوس کے تحت انگلینڈ کو فاتح قرار دے دیا گیا۔انگلینڈ کے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک اور ہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا۔جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 11 رنز کے مجموعی سکور پر ہاشم آملہ صرف چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے اور آوٴٹ نہیں ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 137 رنز بنائے انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے تین جبکہ ڈیوڈ ولے اور ٹاپ لی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔اس سے پہلے انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات وکٹ کیپر جیسن بٹلر کی شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے 11 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے دیگر بیٹسمینوں میں بین سٹوکس نے 57، ایلکس ہیلز نے 57، جو روٹ نے 52 اور جیسن روئے نے 48 رنز بنائے۔اس طرح انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنالیے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کرس مورس نے تین، عمران طاہر نے دو جبکہ مورنی مورکل اور بہار دین نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :