پاکستانی ہیرو فواد خان کی نئی فلم ”کپور اینڈ سنز“ کا پوسٹر جاری

جمعرات 4 فروری 2016 12:47

پاکستانی ہیرو فواد خان کی نئی فلم ”کپور اینڈ سنز“ کا پوسٹر جاری

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) پاکستانی ہیرو فواد خان کی نئی بالی ووڈ مووی، کپور اینڈ سنز کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ فلم مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ہینڈسم پاکستانی ہیرو فواد خان ، سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی نئی فلم کپور اینڈ سنز میں اداکاری دکھاینگے جس کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پوسٹر میں سدھارتھ تو چلبلے انداز میں نظر آرہے ہیں، جبکہ فواد خان کی مسکان خاصی دلکش ہے۔فلم میں رشی کپور نوجوانوں کے دادا ابا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جن کے چہرے پر جھریاں ہیں، تھوڑے بہت ہی سیفد بال ہیں اور آنکھوں پر چشمہ کے باعث بڑھاپے میں رشی کپور پہچانے نہیں جارہے۔ یہی وجہ ہے کہ پرستار اب دن گن گن کر انتظار کررہے ہیں کپور اینڈ سنز کی اس نئی فلم کے ریلیز ہونے کا جو مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :