پاک بھارت مشترکہ فلمسازی سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی فضا قائم ہو گی،شبانہ اعظمی

جمعرات 4 فروری 2016 12:47

پاک بھارت مشترکہ فلمسازی سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی فضا قائم ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فلمسازی ہونی چاہیے، اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی فضا قائم ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ مشترکہ فلمسازی سے دنیا بھر میں دونوں ملکوں کے ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہو گا اور وہ محسوس کرتی ہیں کہ یہ وہ چیز ہے جو ہمیں کرنی چاہیے۔شبانہ اعطمی نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ انہیں اچھا لگا تو وہ ضرور کام کریں گی۔

متعلقہ عنوان :