ہندو انتہا پسندوں نے کنگ خان کا پیچھا نہ چھوڑا،فلم رئیس کی شوٹنگ روکنے سیٹ پر پہنچ گئے

جمعرات 4 فروری 2016 12:47

ہندو انتہا پسندوں نے کنگ خان کا پیچھا نہ چھوڑا،فلم رئیس کی شوٹنگ روکنے ..

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کے کنگشاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم ”رئیس“ عکس بندی گجرات میں جاری ہے،لیکن ہندو انتہا پسندوں نے سیٹ پر پہنچ کر ہنگامہ آرائی شروع کر دی جس کے باعث شوٹنگ روک دی گئی۔تفصیلات کے مطابق رخ خان نے بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف آوازبلند کی تھی جس کے بعد انتہا پسند ہندو تنظیموں نے گویا ان کے خلاف محاذ ہی کھول دیا۔

(جاری ہے)

انہیں نہ صرف ملک دشمن قرار دیا گیا بلکہ ان کی فلم ”دل والے“ کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی جس کے بعد انہیں معافی مانگتے ہوئے اپنا بیان واپس لینا پڑا۔اب کنگ خان کی نئی آنے والی فلم ”رئیس“ کے لیے بھی مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔ انتہا پسند جماعت وشواہندو پریشد کی جانب سے شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ”رئیس“ کی بھارتی گجرات میں شوٹنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ مظاہرین نے شاہ رخ خان کی تصویر والے پوسٹرز نذر آتش کرتے ہوئے ان کی شوٹنگ کی اجازت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جس کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی

متعلقہ عنوان :