سیلیبریٹی کو بھی اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے،عرفان خان

جمعرات 4 فروری 2016 13:07

سیلیبریٹی کو بھی اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے،عرفان خان

ممبئی ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) سنجیدہ ادا کاری کے لئے مشہور بالی ووڈ کے ادا کار عرفان خان نے کہاہے کہ سیلیبریٹی کو بھی اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سیلیبریٹی بھی اس ملک کا حصہ ہیں اس لیے قومی اہمیت کے معاملوں پر انہیں بھی اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ترقی پذیر سماج کے لئے کسی ایک کا منہ بند کرنا کوئی صحت مند علامت نہیں ، عجیب لگتا ہے کہ جب کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ ادا کار کو اداکاری کرنی چاہیے اور انہیں کسی معاملے پر اپنی رائے ظاہر نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہر کسی کو اپنی سوچ کے مطابق بولنے اور فکر کرنے کا حق حاصل ہے۔ عرفان نے کہاکہ اپنی رائے کا اظہار کرنا کسی انسان کا ذاتی معاملہ ہوتا ہے اور اگر کوئی اپنی رائے ظاہر نہیں کرتا ہے تو یہ اچھا ہے۔

متعلقہ عنوان :