وحیدہ رحمان کو 78ویں یوم پیدائش پرسیاستدانوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے افراد کی مبارک باد

جمعرات 4 فروری 2016 13:07

وحیدہ رحمان کو 78ویں یوم پیدائش پرسیاستدانوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر ..

ممبئی ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ وحیدہ رحمان کوان کی 78ویں یوم پیدائش پرسیاستدانوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے افراد نے مبارک باد پیش کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وحیدہ رحمان کوان کی 78ویں یوم پیدائش پر مبارک باد پیش کرنے والوں میں سیاستدانوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے افراد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ” یوم پیدائش کی مبارک ہو وحیدہ جی “ 1938میں تامل ناڈو میں پیدا ہونے والی وحیدہ رحمان نے ہندی فلموں کے علاوہ بنگالی اور تامل فلموں میں اداکاری کی ۔ان کی مشہور فلموں میں سی آئی ڈی (1956)،گائیڈ(1965)،کاغذ کے پھول (1959)ریشما اور شیرا (1971) شامل ہیں انہوں نے ستیہ جیت رائے کی بنگالی فلم بھیجان میں بھی کام کیا ۔

متعلقہ عنوان :