اپنی محنت سے ایک دن آسکر ایورڈ اپنے نام ضرور کروں گی،پریانکا چوپڑا

جمعرات 4 فروری 2016 13:17

اپنی محنت سے ایک دن آسکر ایورڈ اپنے نام ضرور کروں گی،پریانکا چوپڑا

ممبئی ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ اپنی محنت سے ایک دن آسکر ایورڈ اپنے نام ضرور کریں گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ وہ جاگتے ہوئے خواب دیکھنے کی عادی نہیں ۔ پریانکا نے کہا کہ وہ فلموں میں اپنے کردار کو محنت اور دل لگا کر کرتی ہیں ۔ پریانکا کا کہنا تھا کہ ان کا ہالی ووڈ میں کام کرنے کا تجربہ بہت کامیاب رہا ہے اور وہ امید کرتی ہیں کہ مستقبل میں بھی اس سے بہتر کام کر کے آسکر ایوارڈ اپنے نام کرینگی۔