ارمیلا مٹونڈکر نے 42 ویں سالگرہ منائی

جمعرات 4 فروری 2016 13:17

ارمیلا مٹونڈکر نے 42 ویں سالگرہ منائی

ممبئی ۔4فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہارمیلا مٹونڈکر نے 42 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 4فروری1974کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والی اْرمیلا نے اپنے کیرئیر کا آغاز چائلڈ ارٹسٹ کی حیثیت سے 1980میں فلم"کلیوگ"سے کیا تاہم بطور ہیروئن ان کی پہلی فلم 1991میں ریلز ہوئی۔

(جاری ہے)

فلمی کیرئیر کے دوران انہوں نے باکس آفس پر بے حد کامیابی حاصل کرنے والی فلموں رنگیلا، ستیا اور جدائی میں کام کیا جبکہ کون، پیا تونے کیا کیا، بھوت، اِک حسینا تھی، تہذیب، پنجر، میں نے گاندھی کو نہیں مارا اور بس اِک پل میں بھی اْرمیلا کی اداکاری کی سپر ہٹ فلمیں رہیں ۔ارمیلا نے اپنی 42وں سالگرہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ دھوم دھام سے منائی۔ ارمیلا نے بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔