رنبیرکپور اور کترینا کیف دہلی میں منعقد ہ تقریب کے دوران ایک دوسرے سے دور دور رہے

جمعرات 4 فروری 2016 13:17

رنبیرکپور اور کترینا کیف دہلی میں منعقد ہ تقریب کے دوران ایک دوسرے ..

ممبئی ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) خوبرو بھارتی نوجوان اداکار رنبیر کپور اور کترینا کیف دہلی میں منعقد ہ تقریب کے دوران ایک دوسرے سے دور دور رہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آٹو موبائل کی جانب سے منعقد ایک تقریب میں بالی وڈ کے مختلف ستاروں نے شرکت کی تاہم اس تقریب کے دوران نوجوان فلم سٹار رنبیر کپور اور کترینا کیف جن کی شہرت پانے والی دوستی حال ہی میں علیحدگی میں تبدیل ہوئی دونوں کو علیحدہ علیحدہ دیکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کترینا کیف ، رنبیر کپور کی جانب سے تحفے میں دیا جانے والا فلیٹ چھوڑ کر اپنے پرانے فلیٹ میں شفٹ ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :