مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں‘ چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان رابطے میں ہیں‘ آپریشن ضرب عضب میں اچھے اور برے دہشت گردوں میں کوئی تمیز نہیں کی جارہی‘ بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو دو طرفہ امور پر بات چیت کے لئے بلایا گیا ‘ بھارتی صدر کے بابری مسجد سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ افغانستان امن عمل سے متعلق چار ملکی مذاکرات 6فروری کو اسلام آباد میں ہونگے‘ پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز ملاقات کا شیڈول ابھی طے نہیں ہوا

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل الله کی ہفتہ وار نیوز بریفنگ

جمعرات 4 فروری 2016 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل الله نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں‘ چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان رابطے میں ہیں‘ آپریشن ضرب عضب میں اچھے اور برے دہشت گردوں میں کوئی تمیز نہیں کی جارہی‘ بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو دو طرفہ امور پر بات چیت کے لئے بلایا گیا ہے‘ بھارتی صدر کے بابری مسجد سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ افغانستان امن عمل سے متعلق چار ملکی مذاکرات 6فروری کو اسلام آباد میں ہونگے‘ پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز ملاقات کا شیڈول ابھی طے نہیں ہوا۔

وہ جمعرات کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اداکار انوپم کھیر سے ہمارے ہائی کمشنر کی تین روز قبل فون پر بات ہوئی تھی‘ عبدالباسط نے کراچی ادبی میلے میں شرکت کیلئے انوپم کھیر کو پاکستانی ویزے کے آفر کی لیکن انہوں نے معذرت کرلی۔ انوپم کھیر نے کہا تھا کہ ان کا پاکستان آنا ممکن نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات چاہتا ہے۔

بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو دو طرفہ امور پر بات چیت کے لئے بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان امن عمل پر چار ملکی مذاکرات چھ فروری کو اسلام آباد میں ہوں گے‘ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کا ابھی شیڈول طے نہیں ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پانچ فروری کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں کشمریوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چارسدہ واقعے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی۔ چارسدہ یونیورسٹی کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی صدر کے بابری مسجد سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود نہیں چار ملکوں کے انٹیلی جنس حکام کی کل ہونے والی ملاقات کا کوئی علم نہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بھارت کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے‘ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

ترجمان نے کہا کہ اچھے اور برے دہشت گردوں کی کوئی تمیز نہیں۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کی تعریف پوری دنیا نے کی ہے آپریشن ضرب عضب میں بھی اچھے اور برے دہشت گردوں میں کوئی تمیز نہیں کی گئی۔