دبئی میں غیرت کے نام پر قتل کا پہلا کیس رپورٹ ۔۔۔۔غیرت کے نام پر دو بھائیوں نے اپنے بہنوئی کو قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 فروری 2016 13:25

دبئی میں غیرت کے نام پر قتل کا پہلا کیس رپورٹ ۔۔۔۔غیرت کے نام پر دو بھائیوں ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2016ء) : غیرت کے نام پر دو بھائیوں نے مل کر بہنوئی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کے واقعات متعدد بار بر صغیر میں رونما ہوئے ہیں لیک ن کبھی ان کا ذکر دبئی میں نہیں سنا گیا ۔ تاہم غیرت کے نام پر قتل ک ایک واقعہ دبئی میں بھی حال ہی میں رپورٹ ہوا ہے جس میں دو بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنے ہی بہنوئی کو جان سے مار دیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کی ایک عدالت نے ایک کیس کی سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نے بہن سے شادی کرنے پر اپنے بہنوئی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔دونوں بھائیوں میں سے ایک کی عمر 34سال تھی جس نے مبینہ طور پر اپنے بہنوئی کو قتل کیا جس کا تعلق بھی پاکستان ہی سے تھا۔

(جاری ہے)

34 سالہ شخص نے اپنے بہنوئی کو ستوا میں بُلایا جہاں پلاسٹک کی ایک رسی کی مدد سے اُسے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

عدالت میں 34سالہ شخص پر مفرور ہونے کا مقدمہ بھ درج کیا گیا جبکہ26سالہ دوسرے شخص پر قتل میں مدد کرنے کا الزام عائد ہے۔پراسیکیوشن ریکارڈ کے مطابق قتل کا پتہ چلنے سے چھ گھنٹے قبل ہی 34 سالہ شخص دبئی سے فرار ہو گیا۔پولیس کے ایک لیفٹننٹ نے ایک ٹیکسی کی کمپنی سے رابطہ کیا جہاں ملزم نوکری کرتا تھا جس پر ٹیکسی کمپنی نے انہیں بتایا کہ مذکورہ ملزم نے ان کی کار بھی واپس نہیں کی اور فون پر رابطہ کرنے پر اس کا فون بھی پہنچ سے دور تھا تاہم پولیس نے ٹیکسی میں لگی ڈیوائس کے ذریعے ٹیکسی بر آمد کی جس میں مقتول کی لاش بر آمد ہوئی۔

مقتول کے بھائی نے بتایا کہ اس نے مجھے فون پر آگاہ کیا تھا کہ میرے سالوں نے مجھے تمام جھگڑے نمٹانے کے لیے ایک جگہ بُلایا ہے ۔ کچھ دیر بعد میں نے اپنے بھائی کا نمبر ملایا لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ موتقل کے بھائی نے مزید بتایا کہ اس شادی کے خلاف پہلے ہی سے لڑکی کے اہل خانہ اور بھائیوں کو بہت سے اعتراضات تھے ۔لیفٹیننٹ نے بتایا کہ موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق ملزم دبئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے راستے فرار ہوا ہے تاہم عدالت نے کیس کی مزید سماعت کو 28فروری تک ملتوی کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :