عرفان خان نے ہالی ووڈ فلم کی پیشکش مسترد کردی

جمعرات 4 فروری 2016 13:35

عرفان خان نے ہالی ووڈ فلم کی پیشکش مسترد کردی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) بھارتی اداکارعرفان خان بولی ووڈ اور ہالی ووڈفلم انڈسٹری میں بیک وقت کام کرتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے انھیں اکثر اوقات ایک انڈسٹری کی مصروفیات کے باعث دوسری کے کام کی قربانی دینی پڑتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اداکار نے شوجیت سکر کی ”پیکو“کی وجہ سے رائڈلی سکاٹ کی ”دی ماوٴنٹین“کی پیشکش مسترد کردی تھی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء حال ہی میں عرفان خان نے سٹیون سپیل برگ کی فلم میں اداکاری کی پیشکش بھی ٹھکرا دی ہے۔ عرفان خان کا کہنا ہے کہ مذکورہ فلم میں انکا کردار ذیادہ جاندار نہیں ہے لہٰذا وہ ایسی کسی فلم میں اداکاری نہیں کرنا چاہتے جس میں انھیں ذیادہ اچھے طریقے سے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع نہ دیا جائے۔واضح رہے اداکار ”سلم ڈاگ ملینئر،2008ء “، ”لائف آف پائی2012ء “ اور ”جراسک پارک“جیسی بلاک بسٹرہالی ووڈ فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر چکے ہیں

متعلقہ عنوان :