’اُس نے مجھ سے بیڈ پر زور آزمائی کی ، میں نے اُسے پیچھے دھکیل دیا‘ بھارتی ماڈل نے بلڈر پر زیادتی کا الزام لگا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 فروری 2016 13:42

’اُس نے مجھ سے بیڈ پر زور آزمائی کی ، میں نے اُسے پیچھے دھکیل دیا‘ بھارتی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2016ء) : ایک بھارتی ماڈل نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک بلڈر جو کہ ایک پروڈیوسر بھی ہے ، نے مجھے ایک فائیر سٹار ہوٹل میں بُلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

ماڈل کا کہنا ہے کہ سُریش مہتا نامی ایک شخص نے مجھے فلم میں ایک نمایاں کردار دینے کا وعدہ کیا تھا اور فائیو سٹار ہوٹل میں بُلایا لیکن جب میں وہاں پہنچی تو اُس نے مجھ سے بیڈ پر زور آزمائی کی ، میں نے پوری طاقت کے ساتھ اُسے خود سے پیچھے دھکیلا، ماڈل نے مزید بتایا کہ سُریش مہتا نے مجھے شراب پلانے کی کوشش بھی کی اور کہا کہ اسے پیو تمہیں اچھا محسوس ہو گا۔

ماڈل کا کہنا ہے کہ میں کسی طرح وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی لیکن سُریش مہتا نے اس حرکت کے لیے مجھے سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی۔ پولیس نے سانٹا کوز تھانے میں مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :