دیپکا پڈکون بیڈمنٹن سٹار سائنا نہوال کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند

جمعرات 4 فروری 2016 13:43

دیپکا پڈکون بیڈمنٹن سٹار سائنا نہوال کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون معروف بھارتی بیڈمنٹن سٹار پرکاش پڈکون کی صاحبزادی ہیں۔ علاوہ ازیں دیپکا بولی ووڈ میں قدم رکھنے سے قبل بیڈ منٹن کھیلا کرتی تھیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا چونکہ وہ خود بیڈمنٹن کھیلتی رہی ہیں لہٰذا انھیں یہ کھیل بے حد پسند ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ انکی شدید خواہش ہے وہ کھیل پر مبنی فلم میں بھارتی بیڈ منٹن سٹار سائنانہوال کا کردار ادا کریں۔ دوسری جانب سائنا نہوال کو جب اداکارہ کی خواہش کا علم ہوا تو انکا کہنا تھا اگر کہ اداکارہ دیپکا پڈکون بڑی سکرین پر انکا کردار ادا کریں گی تو انھیں بے حد خوشی ہو گی۔ بیڈ منٹن سٹار کا کہنا تھا اداکارہ خود بھی بیڈمنٹن کی بہت اچھی کھلاڑی ہیں لہٰذا ان سے بہتر یہ کردار کوئی اور اداکارہ ادا ہی نہیں کر سکتیں۔ واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ”دی ریٹرن آف زینڈر کیج“ کیلئے خصوصی تربیت حاصل کر رہی ہیں