سینسر بورڈ کے ساتھ طویل جنگ کے بعد ”ڈارلنگ ڈونٹ چیٹ“ کو نمائش کی اجازت مل گئی

جمعرات 4 فروری 2016 13:43

سینسر بورڈ کے ساتھ طویل جنگ کے بعد ”ڈارلنگ ڈونٹ چیٹ“ کو نمائش کی اجازت ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) بولی ووڈ فلم ”ڈارلنگ ڈونٹ چیٹ“ کو شہوت انگیز مناظر کی بنا پر بھارتی سینسر بورڈ کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے نمائش کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب فلم 11مارچ کے روز نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ ”ڈارلنگ ڈونٹ چیٹ“ کے ڈائریکٹر راجکمار ہندوستانی ماضی میں ”انصاف کا ترازو“، ”بنڈت کوئین “ اور فائر جیسی بولڈ فلمیں تیار کر چکے ہیں۔

راجکمار ہندوستانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکی فلم گزشتہ سال30اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جانی تھی جو سینسر بورڈ کی پابندیوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوئی۔ انکا کہنا تھا کہ جو ہم اپنی فلموں کے زریعے دکھانا چاہتے ہیں سینسر بورڈ اسے ہر قیمت پر ہٹانا چاہتا ہے جو درست نہیں۔

(جاری ہے)

انھوں میڈیا نمائندگا کو بتایا کہ اس کے باوجود انھوں نے فلم کی اصل خوبصورتی کو قائم رکھنے کی پوری کو شش کی ہے۔

علا وہ ازیں انکا کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں کو بھی مایوس نہیں کریں گے جنھوں نے برہنہ ٹرپ کیلئے رجسٹریشن کرا رکھی ہے۔واضح رہے گزشتہ برس کے اوائل میں ”ڈارلنگ ڈونٹ چیٹ“ کے فلمسازوں کی جانب سے فلم کی تشھیر کے حوالے سے ایک ٹرپ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں شرکت کرنے والے تمام اراکین برہنہ ہو کر اس میں حصہ لیں گے اورپورا ایک ماہ ایسے جزائر پر گزاریں گے جہاں کے باشندے بھی عریاں ہی رہتے ہیں