پاکستان کے سفیر خصوصی جاوید ملک کی بحرین کے وزیر خارجہ سے ملاقات ‘ سفارتی ‘ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

جاوید ملک نے بحرینی وزیرخارجہ کو صدر پاکستان اور وزیر اعظم نواز شریف کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا

جمعرات 4 فروری 2016 13:54

مناما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) پاکستان کے سفیر خصوصی جاوید ملک کی بحرین کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، تجارتی اوراقتصادی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

خلیجی ممالک کے لیے پاکستان کے سفیر خصوصی جاوید ملک بحرین پہنچے تو پاکستانی سفیر کا وزارت خارجہ میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جاوید ملک نے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔جاوید ملک نے بحرینی وزیرخارجہ کو صدر پاکستان اور وزیر اعظم نواز شریف کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان سفارتی،تجارتی اوراقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :