ساوئتھ ایشین گیمز ، پاکستان کی دو خواتین ہاکی آفیشلز کے فرائض سرانجام دیں گی

جمعرات 4 فروری 2016 13:58

ساوئتھ ایشین گیمز ، پاکستان کی دو خواتین ہاکی آفیشلز کے فرائض سرانجام ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) ہاکی کی ٹیکنیکل آفیشلز عظمیٰ رضوی اور بینش حیات کا کہنا ہے کہ ساوئتھ ایشین گیمز میں ہاکی ٹیم تو ایکشن میں نظر نہیں آئے گی لیکن وہ بھارت میں پاکستان کی ہاکی میں ضرور پہچان بنیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن ہاکی ٹیم تو بھارت میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں نظر نہیں آئے گی لیکن دو خواتین ہاکی آفیشلز ضرور پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔عظمی رضوی ٹیکنیکل آفیشل جبکہ بینش حیات امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ دونوں پہلی مرتبہ بھارت جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :