چیف الیکشن انٹرا پارٹی نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کوانٹر ا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا

جمعرات 4 فروری 2016 14:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) انٹرا پارٹی الیکشن کمشنر نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کوانٹر ا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے صوبائی صدر تحریک انصاف اورفیصل آباد کے صنعتکار شہزاد یونس شیخ نے چیف انٹرا پارٹی الیکشن کمشنر کو درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چوہدری محمد سرور پنجاب کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے ہیں گورنر پنجاب جو سرکاری عہدہ ہوتا ہے اور سرکاری عہدہ رکھنے والا عہدے سے فارغ ہونے کے بعد دو سال تک کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔

چیف الیکشن انٹرا پارٹی الیکشن نے شہزاد یونس شیخ کو موقف درست کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کو پارٹی الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ شہزاد یونس شیخ نے کہا کہ چوہدری محمد سرور میں قائدانہ صلاحیتوں کافقدان ہے اور وہ کارکنوں کو متحد کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی غلط پالیسیوں سے پارٹی کو ضمنی اوربلدیاتی ا لیکشن میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :