پاکستان کااقوام متحدہ پرچیلنجوں سے موثراندازمیں نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پرزور

احتساب کے عمل کومضبوط کئے بغیرمحض دوسرے اقدامات سے عالمی برادری میں عارضی بنیادوں پر ہی تبدیلیاں آئیں گی ‘ ملیحہ لودھی

جمعرات 4 فروری 2016 14:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ چیلنجوں سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں اور نتیجہ خیز اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے یہ بات نیویارک میں تعطل کا شکار بین الحکومتی مذاکرات کے موقع پر کہی جن کا مقصد سلامتی کونسل میں اصلاحات کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دونوں ذیلی ادارے اقوام متحدہ کو اکیسویں صدی کا ادارہ بنانے کیلئے اسے مقابلے کے تناظر میں نہ دیکھیں۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ احتساب کے عمل کو مضبوط کئے بغیر محض دوسرے اقدامات سے عالمی برادری میں صرف سست روی سے اور عارضی بنیادوں پر ہی تبدیلیاں آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :