ایف بی آرکی ٹیم تاجرتنظیموں اورٹیکس بارایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گی

ٹیم رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی کی سکیم سے آگاہ کریگی

جمعرات 4 فروری 2016 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) ریونیو کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے ایف بی آر کے افسران کی ایک ٹیم کراچی بھیجی ہے جو تاجر تنظیموں ،کاروباری افراد اور ٹیکس بار ایسوسی ایشن سے ملاقاتیں کرے گی اورانہیں رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی کی سکیم سے آگاہ کرے گی۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے تین افسران تاجر برادری کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران انہیں حال ہی میں شروع کی گئی رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے فوائد کے بارے میں آگاہ کریں گے جس میں ٹیکس کے دائرے میں آنے والے تاجروں کو سویع مراعات دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :