پاکستان کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے حصول کے لئے جراتمندانہ جدو جہد میں ان کی بھر پور سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری ر کھے گا، جموں و کشمیر کے عوام نے68 سال قبل اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کر دیا تھا ، بھارت نے ا ن کے حق خود ارادیت کو تسلیم نہیں کیا ، اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے منحرف ہو کر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا
وزیر اعظم نوازشریف کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام
جمعرات 4 فروری 2016 14:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے حصول کے لئے جراتمندانہ جدو جہد میں ان کی بھر پور سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔ جموں و کشمیر کے عوام نے68 سال قبل اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کر دیا تھا لیکن بھارت نے ا ن کے حق خود ارادیت کو تسلیم نہیں کیا اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے منحرف ہو کر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام نے اپنی جدوجہدمیں نا قابل فراموش قربانیاں دیں اور اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا ۔تاہم بھارت اپنے تمام تر دباؤ اور مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو ناکام نہ بنا سکا۔(جاری ہے)
پوری دنیا کے آزادی کے متوالے اور پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کو ان کی جرأت ، بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں جو بھارتی سیکورٹی فورسز کے شدید مظالم ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستان کی یہ شدید خواہش ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی روشنی میں پر امن طریقے سے حل ہو اور پاکستان بارہا بین الاقوامی برادری کو یہ باور کراچکا ہے کہ وہ 68 سال قبل شروع ہونے والی اس جدوجہد پر کشمیری عوام سے کیا جانے والا وعدہ پوراکریں ۔ خطے میں اسوقت تک امن بحال نہیں ہو سکتا جب تک مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ وہاں کے عوام کی مرضی کے مطابق طے نہیں پا جاتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.