4 ہزار8سو آسامیاں خالی ” مراکز صحت “ کے حوالے سے حکومت پنجاب مکمل خاموش

جمعرات 4 فروری 2016 15:02

4 ہزار8سو آسامیاں خالی ” مراکز صحت “ کے حوالے سے حکومت پنجاب مکمل خاموش

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) ہیلتھ منسٹری پنجاب سے وابستہ سینئر آفیسرز نے آن لائن کو بتایا کہ سینئر میڈیکل آفیسر،سینئر رجسٹرار، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اے پی ایم او کی خالی آسامیوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈاکٹرز کی منظور شدہ آسامیاں کم ہونے اور آبادی کا دباؤ زیادہ ہونے سے ایک ایک ڈاکٹرز دو دو اور کئی جگہ پر 3-3 ڈاکٹروں کی جگہ”ایک“ ڈاکٹر بھی کام کر رہا ہے جبکہ صوبہ کے اکثر ہسپتالوں میں اینتھیزیا کا ایک ڈاکٹر 24 گھنٹے کام کرتا ہے ۔

تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کے 17 ٹیچنگ ہسپتالوں میں ٹیچنگ ڈاکٹرز کی 868 نرسز کی 1831 آسامیاں، ڈی او ہیلتھ کی 9 آسامیاں اور پیرا میڈکس سٹاف کی 4712 آسامیاں پر عرصہ دراز سے بھرتیاں نہ ہونے پرخالی پڑی آسامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری بھرتیوں کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :