جنرل راحیل شریف کے بطور چیف ”800دن “ضرب عضب بہترین” حکمت عملی“ قرار
29نومبر2013 کوا فواج پاکستان کے 15ویں سربراہ کے طور پر کمان سنبھالی، 90 فیصد سے زائد محب وطن مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں ہیں، رپورٹ میں انکشاف
جمعرات 4 فروری 2016 15:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) راحیل شریف کا بطور چیف آف آرمی سٹاف27نومبر2013 کوا اعلان کیا گیا تاہم 29نومبر2013 کو فواج پاکستان کے 15ویں اور موجودہ سربراہ بنے۔ برازیلی حکومت نے خطرات سے نمٹنے کیلئے جرات مندانہ جدوجہد، اپنی قوم کو امید دلانے، کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے کے دوران فوج کی عمدہ قیادت کرنے اور شاندار قائدانہ صلاحیتوں پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو برازیل کے اعلیٰ اعزاز ”آرڈر آف میرٹ“ سے نوازا ہے۔
اعزاز برائے 10 سال خدمت،اعزاز برائے 20 سال خدمت،اعزاز برائے 30 سال خدمت،کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سنچری اعزاز شامل ہیں جبکہ غیر آپریشنل اعزازات میں”نشان امتیاز“ اور”ہلال امتیاز“ شامل ہیں۔علاوہ ازیں ”یادگاری اعزازات“ میں قرارداد پاکستان تمغہ،تمغہ استقلال،ہجری تمغہ،تمغہ جمہوریت،یوم آزادی جبیلی سنہرہ اعزاز،تمغا بقا شامل ہیں یہی نہیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو”خارجہ اعزازات“ سے بھی نوازا گیا جس کے مطابق”آرڈر آف عبدالعزیز آل سعود “”اعزاز برائے فوج میں میرٹ (ریاستہائے متحدہ امریکہ) شامل ہیں۔(جاری ہے)
گیارہویں انفنٹری بریگیڈ کا کمانڈر مقرر کیا گیا، راحیل شریف ایک انفنٹری ڈویڑن کے جنرل کمانڈنگ افسر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ رہنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں، راحیل شریف نے اکتوبر 2010 سے اکتوبر 2012 تک گوجرانوالہ کور کی قیادت کی، انہیں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں انسپکٹر جنرل تربیت اور تشخیص رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔27 نومبر 2013 کو وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں پاکستانی فوج کا سپاہ سالار مقرر کیا۔ذرائع کے مطابق راحیل شریف سیاست میں عدم دلچسپی رکھتے ہیں۔تاہم دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق انہیں دو سینئر جرنیلوں، لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم اور لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود پر فوقیت دی گئی تاہم سینئر جنرل لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کو بعد ازاں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی مقرر کر دیا گیا۔20 دسمبر 2013 کو راحیل شریف کو نشان امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیا۔ بطور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے ”2کامیاب ترین سال“ ملک و قوم کیلئے قیمتی تحفہ سے کم نہیں، ضرب عضب جیسی ”بہترین حکمت عملی“ سے دہشت گرد عناصر آخری سانسیں لے رہے ہیں، جنرل راحیل شریف نے 29نومبر2013 کوا فواج پاکستان کے 15ویں سربراہ کے طور پر کمان سنبھالی،16جون2016میں ساٹھ سال کے ہو جائیں گے تاہم 90 فیصد سے زائد محب وطن پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.