Live Updates

آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے‘ مسلم لیگ (ن) دھاندلی کے بغیر انتخابات نہیں جیت سکتی‘ آزاد کشمیر میں صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں‘ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں ان لوگوں کو ٹکٹ دے گی جن کا ماضی داغدار نہیں ہوگا‘ کرپشن ایسی بیماری ہے جو ملک کو کھوکھلا کردیتی ہے‘ حکومت نے اپنے پونے تین سالہ دور اقتدار میں پانچ ہزار ارب روپے کا قرض لیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تقریب سے خطاب

جمعرات 4 فروری 2016 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے‘ مسلم لیگ (ن) دھاندلی کے بغیر انتخابات نہیں جیت سکتی‘ آزاد کشمیر میں صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں‘ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں ان لوگوں کو ٹکٹ دے گی جن کا ماضی داغدار نہیں ہوگا‘ کرپشن ایسی بیماری ہے جو ملک کو کھوکھلا کردیتی ہے‘ حکومت نے اپنے پونے تین سالہ دور اقتدار میں پانچ ہزار ارب روپے کا قرض لیا۔

وہ جمعرات کو یہاں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا مسئلہ ہے ابھی تک آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر ہی تعینات نہیں ہوا۔ جنہوں نے الیکشن کی دھاندلی پکڑنی تھی وہ خود اس میں ملوث ہیں کشمیریوں نے اپنے حقوق کے لئے قربانیاں دی ہیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے آزاد کشمیر میں صاف و شفاف الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے‘ مسلم لیگ (ن) دھاندلی کے بغیر انتخابات نہیں جیت سکتی‘ آزاد کشمیر میں صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں‘ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں ان لوگوں کو ٹکٹ دے گی جن کا ماضی داغدار نہیں ہوگا‘ کرپشن ایسی بیماری ہے جو ملک کو کھوکھلا کردیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے پونے تین سالہ دور اقتدار میں پانچ ہزار ارب روپے کا قرض لیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات