پاکستان انجینئرنگ کونسل کا آڈٹ کیا جائے تا کہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دے سکوں، اے جی پی آر بلا خوف و خطر لے کر آئے، مجھ پر الزام لگایا گیا تھا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کے آڈٹ اعتراضات پر کوئی کاروائی نہیں کی اور انہیں پی اے سی میں آنے نہیں دیا
قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی آڈیٹر جنرل آفس کو ہدایت
جمعرات 4 فروری 2016 16:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے آڈیٹر جنرل آفس کو ہدایت کی کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کا آڈٹ کیا جائے تا کہ میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دے سکوں، اے جی پی آر بلا خوف و خطر لے کر آئے، مجھ پر الزام لگایا گیا تھا کہ میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کے آڈٹ اعتراضات پر کوئی کاروائی نہیں کی اور انہیں پی اے سی میں آنے نہیں دیا، حکومتی رکن اسمبلی جنید انوار چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے کبھی بھی کسی آڈٹ اعتراض کو پی اے سی سے واپس نہیں بھیجا بلکہ اپنی دور وزارت کے آڈٹ اعتراضات میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود صدارت کی کرسی چھوڑی۔
جمعرات کو پی اے سی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے آڈیٹر جنرل کو ہدایت کی کہ وہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے آڈٹ اعتراضات کو کمیٹی میں بلا خوف و خطر لے کر آئیں، مجھ پر حکومتی وزیر کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ میں نے اپنے بھائی کی کرپشن چھپائی ہے اور پی اے سی میں ان آڈٹ اعتراضات کو آنے ہی نہیں دیا، لہٰذا 2008ء سے 2015ء تک کے سارے آڈٹ اعتراضات کمیٹی میں لائے جائیں اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کا بھی آڈٹ کیا جائے۔(جاری ہے)
آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے کہا کہ آڈٹ مکمل ہوتے ہی آڈٹ رپورٹ کمیٹی میں پیش کر دی جائے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.