پی آئی اے ملازمین ہڑتال،وزارت ریلوے اپنا کردار ادا کررہی ہے، خواجہ سعد رفیق

جمعرات 4 فروری 2016 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ طویل فاصلے کی ٹرینوں میں کوچز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے پی آئی اے ہڑتال کے باعث مسافروں کو مسائل درپیش ہیں ۔ مسافروں کے مسائل کے حل کے لئے ریلوے کردار ادا کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسافروں کو بروقت اور باحفاظت منزل مقصود تک پہنچایا ہماری ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے نے ریلوے حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسافر ٹرینوں کی وقت پر آمد و رفت یقینی بنائی جائے ٹرینوں میں مسافروں کے اضافے کے رحجان کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی بحالی کا سہرا دیانتدار محنت کشوں اور انتظامیہ کے سر ہے ریلوے قومی اثاثہ ہے حفاظت کی ذمہ داری ادا کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے ٹکٹ کی اورچارجنگ کی صورت نہیں ہونے دی جائے گی ۔ طویل فاصلے کی کوچز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔