آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دید ی

قومی ائیر لائن کی بہتری ہم سب کا فرض ہے،منافع بخش ادارہ بنائیں گے،اسحاق ڈار

جمعرات 4 فروری 2016 16:45

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دید ی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز دبئی میں آئی ایم ایف ک حکام سے مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ،اسحاق ڈار نے کہاکہ قومی ائیر لائن کی بہتری ہم سب کا فرض ہے او رسب کو چاہیے کے جو ادارے منافع بخش نہیں ہیں انکوفائدہ مند بنایا جائے لیکن کچھ لو گ اداروں کی بہتری کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات پر سیاست کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو بھی اقدامات حکومت کی طرف سے کئے جار ہے ہیں وہ اصلاح کی جانب ایک قدم ہے ، پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر سب پر واضع کر دیا تھا کہ کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا ، ملازمین کو نوکریوں سے فراغت سے متعلق باتیں بتا کر جو اکسایا جا رہا ہے اس کے پیچھے سیاسی ہاتھ ہیں ،بیمار زہنیت کے حامل لوگ انتشار اور مایوسی پھیلا رہے ہیں ،اسحاق ڈار نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو متعدد با ر کہا کہ معیشت کو سیاست سے الگ کر دیا جائے لیکن پھر سیاسی جماعتیں معاشی معاملات میں پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی ائر لائن کی بہتر ی کے لیے ہر مکمل اقدامات کر ہے ہیں جہازوں کی تعداد 18تھی جسے 40تک ہم لے گئے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 50کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظور ی دیدی ہے ، اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی پیداوار 5فیصد سے اوپر لے جانے کے لیے کوشاں ہیں ،پاکستان کے معاشی اعشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں ۔

آٹو موبائیل ،کیمیکل ، فرٹیلائز کے شعبوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ، وقت سے پہلے اپنے معاشی اہداف حاصل کر رہے ہیں ،پاکستان کے زر مبادلہ کے زخائر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور 20ارب سے تجاوز کر چکے ہیں ،افراط زر کی شرح گزشتہ 12سالوں کی نسبت 2.1کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے ،رواں سال شرح نمود کے اہداف میں 4.5 فیصد تک حاصل کرلے گا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں چیلجز کے باوجودپاکستان کا معاشی سیکٹر تیزی سے بہتری کی طرف جا رہا ہے ، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے کام کررہے ہیں اورتاجروں کے لیے ایمنسٹی سکیم بھی متعارف کرائی گئی ہے،ملک میں غریب اور پسماندہ طبقے کے لیے موجودہ حکومت ،اعلیٰ تعلیم اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی معاشی اور سماجی شعبوں میں بہتری کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے ، حکومت کے ہائر ایجوکیشن پروگرام کے تحت ہزاروں طلبہ مستفید ہو رہے ہیں ، ملک میں ترقیاتی بجٹ کو دو گنا کر دیا ہے ،اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت سرکاری اداروں میں بہتری کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور اداروں کی بہتری کے لیے مزید فنڈز بھی دے رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے ملک میں مزید بجلی کے متعد د منصوبے زیر تعمیر ہیں ، منصوبوں کی تکمیل سے 2018تک سسٹم میں 10ہزارمیگاوٹ بجلی آ جائے گی اور لوڈ شیڈنگ پر مکمل قابو پا لیں گے،انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تھی تو ملک کو لوڈشیڈنگ ،دہشت گردی سمیت مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا تھا جن کو حل کرنے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کئے ہیں اور دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور صنعتوں کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ زیرو ہے ،گزشتہ تین سالوں میں ملک کا ترقیاتی خسارہ نصف کر دیا گیا ہے ،کراچی،بلوچستان سمیت ملک کے تمام حصوں میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری ہو رہی ہے ، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جارہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے خطے کے لیے خوشحالی کا پیغام ہے ،پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک میں خوشحالی آئی گی ۔