سپریم کورٹ نے ہاوسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیانے والے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی

جمعرات 4 فروری 2016 16:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے گلشن دوست محمد ہاوسنگ سوسائٹی کے ملزم فیاض کی عبوری ضمانت خارج کر دی،ملزم فیاض احمد پر ہاوسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیانے کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجازافضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی اس دوران ایڈیشنل پراسیکوٹر جنرل نیب پیش ہوئے اور انھوں نے عدالت کوبتایاکہ فیاض احمد کے دو ساتھیوں کا ٹرائل جاری ہے، دیگر دو ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،جبکہ ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ ملزم ایک سال جیل میں رہا، نیب حکام ٹرائل میں بلاوجہ تاخیر کررہے ہیں،اس پر نیب حکام نے بتایاکہ کیس میں 113 گواہان ہیں، 6 کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں،جس پر جسٹس سرادر طارق نے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق تاخیر کا زمہ دار ملزم خود ہے، عدالت نے ملزم کوہدایت کی کہ وہ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائرکرے جس پر ملزم نے درخواست واپس لے لی جوعدالت نے واپس لینے کی بناپرخارج کردی ۔

متعلقہ عنوان :