میسی ، سواریز کی شاندار سٹرائیکنگ ، بار سلونا کی ویلینشیا کو 0 کے مقابلے میں 7 گولز سے شکست

جمعرات 4 فروری 2016 16:58

میسی ، سواریز کی شاندار سٹرائیکنگ ، بار سلونا کی ویلینشیا کو 0 کے مقابلے ..

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) سپین میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں بار سلونا نے ویلینشیا کو صفر کے مقابلے میں سات گولز کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

بارسلونا کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کا مقابلہ ویلینشیا کیساتھ ہوا ، میسی اور لوئس سواریز جیسے بڑے ستاروں سے سجی بار سلونا کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی اچھا کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ، میسی کی ٹیم نے یکطرفہ کھیل کے بعد صفر کے مقابلے میں سات گولز سے کامیابی حاصل کی۔فاتح ٹیم کی جانب سے سواریز چار جبکہ میسی تین گولز داغ کر سرفہرست رہے۔

متعلقہ عنوان :