بنگلہ دیش میں پاکستان ہائی کمشنر کو دو طرفہ امور پر بات چیت کیلئے بلایا گیا‘ بھارتی صدر کے بابری مسجد سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ داود ابراہیم پاکستان میں نہیں‘ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے حوالے سے رابطے ہیں-ترجمان دفترخارجہ

ا

جمعرات 4 فروری 2016 17:35

بنگلہ دیش میں پاکستان ہائی کمشنر کو دو طرفہ امور پر بات چیت کیلئے بلایا ..

سلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04فروری۔2016ء) بنگلہ دیش میں پاکستان ہائی کمشنر کو دو طرفہ امور پر بات چیت کیلئے بلایا گیا‘ بھارتی صدر کے بابری مسجد سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ داود ابراہیم پاکستان میں نہیں‘ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے حوالے سے رابطے ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کے رابطے پر بھارتی اداکار انوپم کھیر نے کہاتھاکہ ان کاپاکستان جانا ممکن نہیں‘ افغانستان کے حوالے سے چار ملکی رابطہ گروپ کا اجلاس 6 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کتاب میلے سے تین دن قبل انوپم کھیرسے بات کی جس پربھارتی اداکارانوپم کھیرنے بتایاکہ ان کا پاکستان جانا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ چار سدہ حملے کے حوالے سے افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔افغان امن عمل کے حوالے سے چارملکی رابطہ گروپ کااجلاس شیڈول کے مطابق 6 فرور کواسلام آبادمیں ہو گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ 5 فروری کشمیری عوام کے ساتھ یک جہتی کا دن ہے، بھارت کشمیر یوں پر ظلم و ستم کر تا آیا ہے، مسئلہ کشمیر کشمیر یوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔