جاپانی سفارتخانے اور کراچی میں جاپانی قونصلیٹ کے زیرِ اہتمام ODAپریس ٹور کا انعقاد

حکومت جاپان پاکستان کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کر رہی ہے ، منصوبے تعاون کی واضح مثال ہیں، ہروآکی کاواشیما

جمعرات 4 فروری 2016 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین 04 فروری۔2015ء) پاکستان میں جاپانی سفارتخانے اور کراچی میں جاپانی قونصلیٹ نے جائیکا کے تعاون سے 27 جنوری کو کراچی میں ایک روزہ ODA پریس ٹور کا اہتمام کیا جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے منسلک مقامی صحافیوں کو جاپان کی سرکاری ترقیاتی امداد کے پروگرام کے تحت دی جانے ولی امداد سے مکمل ہونیوالے کراچی میں مختلف منصوبوں کا دورہ کرایا گیا اور انُ منصوبوں سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی گئیں۔

اِس پریس ٹور کا مقصد مقامی صحافیوں میں پاکستان میں حکومتِ جاپان کی طرف سے دی جانیوالی ODA امداد کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا تا کہ وہ اپنے قلم اور کیمرے کے زریعے سے پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں جاپان کی طرف سے دی جانے والی معاونت سے متعلق لوگوں کو روشناس کرا سکیں۔

(جاری ہے)

او ڈی آئی پریس ٹور میں شرکت کرنیوالے صحافیوں کو دو منصبوں کا دورہ کرایا گیا جن میں لانڈی کیٹل کالونی میں جائیکا کا لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ منصوبہ اور مقامی این جی او امن فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس کا دورہ شامل تھا۔

لانڈی کیٹل کالونی پراجیکٹ کے دورے کو دورآن جائیکا کے مائرین نے صحافیوں کو پاکستان کی معیشت میں لائیوسٹاک کے اہم کردار اور اہمیت سے آگاہ کیا ۔ اُنھوں نے بتایا کہ زراعت کے شعبے میں چھوٹے کسان لائیوسٹاک سے بہت زیادہ مستفید ہوتے ہیں ۔ پاکستان میں لائیو سٹاک کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوے حکومتِ پاکستان کی درخواست پر حکومتِ جاپان نے 2011میں صوبہ سندھ میں لائیوسٹاک ، میٹ اور ڈئیری کی ترقی کے لیے ماسٹر پلان پر کام شروع کیا اور اِس پانچ سالہ منصوبے (2014-19) کا آغاز کیا جس کے تحت سندھ میں لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے موزوں ٹیکنالوجی کو زیرِ استعمال لایا جا رہا ہے۔

امن فاؤنڈیشن کے سٹاف نے او ڈی آئی پریس ٹور کے دورآن حکومتِ جاپان کا فاؤنڈیشن کو ایمبولینس فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان میں یہ واحد ایمبولینس سروس ہے جس میں مریض کی دیکھ بھال کے لیے ڈاکٹر اور نرس کے بیٹھنے کی جگہ بھی ہے تا کہ وہ دورآن سفر مریض کو طبی امداد فراہم کر سکیں۔ اسلام آباد میں جاپانی سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری ہروآکی کاواشیما نے اِس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ حکومتِ جاپان پاکستان کی ترقی کے لیے مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کر رہی ہے اور جن منصوبوں کا ابھی دورہ کیا گیا یہ اِس تعاون کی واضح مثال ہیں۔

اُنھوں نے اِس اُمید کا اظہار کیا کہ میڈیا کے توسط سے پاکستانی عوام جاپان کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں اور جس لگن سے جاپانی مائرین پاکستانی لوگوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں اُس کو بہتر طریقے سے جان سکیں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان میں دی جانے والی جاپانی امداد کے بارے میں پاکستانی عوام میں اگاہی میں آضافے سے جاپان اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مذید مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :