اوپننگ بلے بازاحمد شہزاد ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر

جمعرات 4 فروری 2016 18:50

اوپننگ بلے بازاحمد شہزاد ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی ٹیم کے انتخاب کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ احمد شہزاد کی ناقص پرفارمنس کے باعث کپتان شاہد آفریدی نے بھی ان کی حمایت چھوڑ دی۔ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی حتمی ٹیم کے انتخاب کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے اوپنر احمد شہزاد کا نام ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے اسکواڈ سے ڈراپ کردیا ہے، جبکہ احمد شہزاد کی ناقص پرفارمنس کے باعث کپتان شاہد آفریدی نے بھی انکی حمایت چھوڑ دی ہے۔شاہد آفریدی نے سلیکشن کمیٹی کو واضح کر دیا ہے کہ ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنا ضروری ہے ٹیم پر بوجھ بننے والے کھلاڑی نہیں چاہیئں۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لئے کامران اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے، تاہم پی سی بی کی جانب سے ورلڈ کپ کے لئے حتمی پندرہ رکنی اسکواڈ دینے کی آخری تاریخ آٹھ فروری ہے۔

متعلقہ عنوان :