کسی ادارے کی نجکاری مسئلے کا حل نہیں،عمران خان

حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر ملک چلا رہی ہے اور قوم کی لوٹی ہوئی رقم بیرون ملک چھپا رکھی ہے ،نواز شریف اگر باہر رکھی رقم ملک میں واپس لے آئیں تو قرضہ لینے کی ضرورت نہیں،احتجاجی ملازمین سے خطاب

جمعرات 4 فروری 2016 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کسی ادارے کی نجکاری مسئلے کا حل نہیں حکومت نے اچانک لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا جس پر جواب دینا ہو گا ،تحریک انصاف نے حکومت کو پی آئی کی بہتری کے لیے تجاویز دی تھی لیکن ان کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اسلا م آباد میں میں پی آئی اے ملازمین کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت مخالف احتجاج میں پی آئی اے ملازمین کے ساتھ اور آخر دم تک انکے حقو ق کے لیے جد جہد جاری رکھیں ، ہفتہ کو قومی ایئر لائن کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی جاؤں گا اور وہاں بھی دھرنے میں شرکت کروں گا اور ہر فورم پر انکی حق کے لیے آواز بلند کریں گے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی نجکاری کی دنیا متعارف ہے کہ وہ کیسے کرتے ہیں ماضی میں کی گئی نجکاریوں پر بھی لوگوں کو تحفظات ہیں ،عمران خان نے کہا کہ اعتماد میں لیے بغیر اچانک نجکاری سے شکوک و شہبات پیدا ہوتے ہیں ،اس لیے اب حکومت کو جواب دینا ہو گا کہ لازمی سروس ایکٹ کیو ں نافذ کیا گیا ،عمراں خان نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر ملک چلا رہی ہے اور قوم کی لوٹی ہوئی رقم بیرون ملک چھپا رکھی ہے ،نواز شریف اگر باہر رکھی رقم ملک میں واپس لے آئیں تو قرضہ لینے کی ضرورت نہیں ،نواز شریف کے اربوں روپے بیرون ممالک کے بینکوں میں پڑے ہیں ،تحریک انصاف حکومت میں آ کر قوم کی لوٹی ہوئی رقم واپس لائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت غریب تاجروں پر ٹیکس لگا رہی ہے اور امیرزاددوں گاڑیوں اور کمپنیوں والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔