علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریسرچ جنرل کا خصوصی شمارہ شائع کرے گی

جمعرات 4 فروری 2016 19:34

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے ریسرچ جنرل ”جنرل آف ایجوکیشن“کا ایک خصوصی شمارہ شائع کرے گی جس میں تعلیم اور تحقیق پر دو۔روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران پیش کئے گئے مقالوں میں سے منتخب مقالے شائع کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو مقالوں میں تبدیلی یا ایڈیٹنگ کے لئے متعلقہ سکالروں سے رابطہ کرے گی یہ اعلان یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ایک کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں کے دوران کیا۔

ریسرچ جنرل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کے تعلیم پر دو ریسرچ جنرل ”جنرل آف ایجوکیشن“ اور دوسرا با لکل نیا"پاکستان جنرل آف ڈسٹنس اینڈ آن لائن لرننگ"ہے۔

(جاری ہے)

عہد حاضر پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ دنیا میں بہت تیزی سے ہر شعبہ زندگی میں تبدیلیاں ر ونما ہورہی ہیں۔ جو تبدیلی کئی برسوں میں آتی تھیں اب وہ گھنٹوں میں آجاتی ہیں۔

اس لئے ہمیں ان تیز رفتار تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئیے اور زمانے کی رفتار کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی اپنے ابتدائی بنیادی ڈھانچے کو برقرار رکھتے ہوئے آہستہ آہستہ خود کو بطور الیکٹرانک اوپن یونیورسٹی کے طور پر متعارف کرانے کی طرف پیش قدمی کررہی ہے، طلبہ کو ڈیجیٹل تعلیمی مواد کی سہولت ویب کے ذریعہ فراہم کی جائے گی اور آن لائن الیکٹرانک تربیتی مواد کی فراہمی کے علاوہ ورچول کلاس روم کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

طلبہ اپنی اسائنمنٹس آن لائن جمع کراسکیں گے۔ ٹیکسٹ کے ذریعے طلبہ اپنے ٹیوٹرز کے ساتھ رابطہ میں ہوں گے اور ان سے آن لائن رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔ ای لرننگ کے لئے ایک نئی ویب سائٹ بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔ کانفرنس کا اہتمام یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن نے یو ایس ایڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے کیا تھا۔ کانفرنس کے دیگر مقررین میں امریکہ کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر لین فنڈلر اور کینیڈا کی یونیورسٹی ڈی مونٹریل کے پروفیسر جین بی ہچی اور دیگر ممالک کے سینئر ماہرین تعلیم کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر تنویر الزمان  ڈاکٹر زاہد مجید  ڈاکٹر تنزیلہ امبرین اور ہماں افشاں شامل تھے۔

700۔سے زائد ملکی و غیر ملکی ماہرین تعلیم اور 20۔یونیورسٹیوں کے نمائندگان کانفرنس میں شریک تھے۔ کانفرنس میں 170۔مقالے پیش کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :