دبئی میں پاکستان سپر لیگ کا قومی ترانے سے شاندار آغاز

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 فروری 2016 20:33

دبئی میں پاکستان سپر لیگ کا قومی ترانے سے شاندار آغاز
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری۔2016ء) دبئی میں پاکستان سپر لیگ کا قومی ترانے سے شاندار آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان سپر لیگ کا آغاز شاندار افتتاحی تقریب سے کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کا آغاز دبئی اسٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجا کر کیا گیا۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ افتتاحی تقریب کے بعد پہلا خطاب دبئی کے وزیر برائے کھیل اور ثقافت شیخ مبارک کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو بھی موجود تھیں۔ اس موقع چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ پی اسی ایل کو کامیاب بنانے والے تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے باعث پاکستان کے نوجوانوں کو سامنے آنے کا موقع ملے گا۔ امید ہے آئندہ برسوں میں پاکستان سپر لیگ کا پاکستان میں انعقاد ممکن ہو پائے گا۔

متعلقہ عنوان :