وزیراعظم نواز شریف (کل) مظفر آباد کادورہ ، قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

جمعرات 4 فروری 2016 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم نواز شریف (کل) مظفر آباد جائیں گے، وزیراعظم نواز شریف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف(کل) مظفر آباد جائیں گے اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے اور مذاکراتی عمل کی کامیابی کیلئے اہم ایشوز پر پیش رفت ضروری ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔