خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کے درمیان اہم ملاقات، دونوں ایوانوں کے آئندہ اجلاسوں میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی طے

جمعرات 4 فروری 2016 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کے درمیان اہم ملاقات، دونوں ایوانوں کے آمدہ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے لائحہ عمل اور حکمت عملی طے کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کے قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کے چیمبر میں پیپلز پارٹی کے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے رواں ماہ منعقد ہونے والے اجلاسوں میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی وضع کی گئی۔