پی آئی اے ملازمین کیلئے جاری لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی پرشکایات سننے کیلئے کمیٹی قائم ، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 4 فروری 2016 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) وزارت داخلہ نے پی آئی اے ملازمین کے لئے جاری لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف شکایات سننے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزارت داخلہ نے پی آئی اے ملازمین کے لئے جاری لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف شکایات سننے کے لئے قائم کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وفاقی حکومت کی طرف سے لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف شکایات سننے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن کیپٹن (ر) احمد لطیف ، ڈائریکٹر پی آئی اے سی کراچی راشد احمد ،ڈپٹی جنرل مینجیر ایچ آر پی آئی اے سی لاہور موسیٰ خان اور ڈپٹی جنرل مینجر ایچ آر پشاور مبارک حیات شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :