پی آئی اے کو تقریباً 23کروڑ 80لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے ،پی آئی اے کے پاس 38جہاز اور 19ہزارملازمین ہیں،ترکش ایئرلائن کے پاس 296طیارے اور 18ہزار 844کا سٹاف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا پی آئی اے کی کارکردگی اور خسارے کے بارے میں ٹویٹ

جمعرات 4 فروری 2016 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 4فروری۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے )کے پاس 38جہاز جبکہ ملازمین کی تعداد19ہزار اورترکش ایئرلائن کے پاس 296طیارے اور 18ہزار 844کا سٹاف ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو خواجہ آصف نے پی آئی اے کی کارکردگی اور خسارے کے بارے میں ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ پی آئی اے کے پاس 38جہاز جبکہ 19ہزار ملازمین ہیں ۔ترکش ایئر لائن کے پاس 296طیارے اور18ہزار 844کا سٹاف ہے ۔ پی آئی اے دنیا بھر میں 67اور ترکش ایئرلائن 282شہروں کے لئے پروازیں چلاتی ہیں ۔ ترکش ایئرلائن کی آمدنی 8ارب 20کروڑ ڈالر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو تقریباً 23کروڑ 80لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے ۔