متعلقہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں موجود تعلیمی اداروں کے باہر ان کے اوقات کارمیں پیٹرولنگ کو بڑھائیں‘مشتاق احمد سکھیرا ، کوئیک رسپانس فورس کی موبائلز کو بھی سکولوں کیٹگری کے لحاظ سے بڑھایا جائے روزانہ کی بنیادوں پر اپنی بیٹ میں موجود سکولوں کے ،سکیورٹی انچارج کے ساتھ بھی رابطے رکھیں ‘انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کا کانفرنس سے خطاب

جمعرات 4 فروری 2016 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 4فروری۔2016ء) یوم یکجہتی کشمیر، میڈیا ہاوسسز،کرائم، لاء اینڈ آرڈراور پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آرپی اوز، ڈی پی اوز ویڈیو لنک کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدرات انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کی۔کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز / انوسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی امین وینس،ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب عامر ذوالفقارخان،ڈی آئی جی آئی ٹی شاہد حنیف،آر پی او شیخوپورہ صاحبزادہ شہزاد سلطان ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف، اے آئی جی آپریشنز وقار عباسی ،اے آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس حسین حبیب امتیاز، جبکہ صوبہ بھر کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شر کت کی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز ، ڈی پی از کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ متعلقہ ایس پیز، ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوزاپنے اپنے علاقوں میں موجود تعلیمی اداروں کے باہر ان کے اوقات کارمیں پیٹرولنگ کو بڑھائیں۔ کوئیک رسپانس فورس کی موبائلز کو بھی سکولوں کیٹیگری کے لحاظ سے بڑھایا جائے ہرکیو آر ایف انچارج کی ذمہ داری ہے کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر اپنی بیٹ میں موجود سکولوں کے سیکیورٹی انچارج کے ساتھ بھی رابطے رکھیں تاکہ ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں ان کی مدد کی جاسکے اور سیکیورٹی انتظامات میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

آئی جی پنجاب نے میڈیا ہاوسسز کی سکیورٹی کے بارے میں تمام ایس پی صاحبان کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام بیورو چیف کے ساتھ مسلسل را بطے رکھیں اور دونوں اطراف سے فوکل پرسن نامزد کیے جائیں۔متعلقہ ایس ایچ اوزاپنے اپنے علاقے میں موجود میڈیا ہاوسسز کی سیکیورٹی کولازمی طور پر روزانہ چیک کریں اور ایس پیز ہفتہ میں ایک دفعہ لازمی چیک کریں اور ان کے سکیورٹی گارڈز کی07 روزہ تربیت کا سرٹیفیکیٹ بھی چیک کریں۔

علاویں ازیں آئی جی پنجاب نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور تھانے میں عام آدمی کی داد رسی کے لیے پنجاب پولیس شکایت سنٹر میں ہیلپ لائن 8787 کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرنے، عوام کی طرف سے دیے گئے فیڈ بیک کو چیک کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی جی پنجاب نے تمام فیلڈ افسران کو سیکیورٹی کے فول پر وف انتظامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :