معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 فروری 2016 00:16

معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری۔2016ء)معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کی ہمشیرہ انتقال کر گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سدرہ اقبال کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس کی ہمشیرہ انتقال کر گئی ہیں۔

(جاری ہے)

عمران عباس کی ہمشیرہ گزشتہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ عمران عباس کی جانب سے اپنے چاہنے والوں سے ان کی ہمشیرہ کی مغفرت کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔