مذہبی عقیدہ لوگوں کو خوف پر حاوی آنےاور مشترکہ انسانی ناطے کے شرف کو قبول کرنے میں معاون بن سکتا ہے۔صدر براک اوباما

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 فروری 2016 11:16

مذہبی عقیدہ لوگوں کو خوف پر حاوی آنےاور مشترکہ انسانی ناطے کے شرف کو ..

واشنگٹن (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05فروری۔2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ مذہبی عقیدہ لوگوں کو خوف پر حاوی آنےاور مشترکہ انسانی ناطے کے شرف کو قبول کرنے میں معاون بن سکتا ہے۔ا±نھوں نے یہ بات واشنگٹن میں سالانہ قومی دعائیہ ناشتہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدراوبامہ نے کہا کہ ایمان خوف سے چھٹکارے کا بہترین مداوا ہے۔

اس سے ایک ہی روز قبل ا±نھوں نے پہلی بار ایک امریکی مسجد کا دورہ کیا۔اوباما نے کہا ہے کہ مسیحیت میں عقیدے نے روز روز کے سابقہ پڑنے والے ڈر خوف پر حاوی آنے کی طاقت بخشی ہے، جیسا کہ اپنی بیٹی مالیا کی حفاظت کا معاملہ جب وہ اس سال کے اواخر میں کالج تعلیم کے لیے وائٹ ہاو¿س سے جائیں گی، یا پھر اِس قسم کا ڈر جو صدر کی حیثیت سے بیرون ملک فوجی کارروائیوں کے سلسلے میں ملکی فوج کو روانہ کرنے کے حوالے سے پیش آتا ہے۔

(جاری ہے)

ا±نھوں نے کہا کہ خوف کے عالم میں لوگ ”مختلف سوچ کے حامل لوگوں کے خلاف تیش میں آتے ہیں“، جن کے باعث، مایوسی اور نک چڑھا پَن پر مبنی رویہ پروان چڑھتا ہے۔تاہم، اوباما نے کہا کہ ا±نھیں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے نیک لوگوں سے تقویت ملتی ہے، جو روزانہ خدا کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ میں دعاگو ہوں کہ بالآخر ہمارے اختلافات کم ہوں، چونکہ خدا میں بھروسہ ہم سب کو ایک ساتھ جوڑ کر رکھتا ہے۔اوباما اپنے دورے صدارت کے آٹھویں اور آخری بارقومی دعائیہ ناشتے میں شریک ہوئے، جب کہ اگلی جنوری میں وہ اپنا عہدہ صدارت پورا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :