پاکستان سمیت دنیا بھر میں‌آج یوم یکجہتی کشمیر بنایا جا رہا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 فروری 2016 11:29

پاکستان سمیت  دنیا بھر میں‌آج یوم یکجہتی کشمیر بنایا جا رہا ہے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء): : کشمیری بھائیوں سے اظہارٍ یکجہتی کیلئے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومٍ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔ یوم کشمیر کے تناظر میں کوہالہ میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی ۔انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اراکین بھی شریک ہوں گے۔مظفرآباد اور میرپور میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی۔

جبکہ قومی کشمیر کمیٹی کا اجلاس دن دو بجے ہوگا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کراچی میں بھی جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ریلیاں اورتقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ ” یومٍ یکجہتی کشمیر “ کے موقع پر وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے کشمیری اورپاکستانی کمیونٹی مظاہرہ کرے گی۔ ادھر حریت رہنماوں نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور اسلامی تعاون کی تنظیم پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔