قومی ایتھلیٹس سیف گیمز میں شرکت کیلئے کل بھارت روانہ ہوں گے

جمعہ 5 فروری 2016 11:58

قومی ایتھلیٹس سیف گیمز میں شرکت کیلئے کل  بھارت روانہ ہوں گے

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 فروری۔2016ء) قومی ایتھلیٹس سیف گیمز میں شرکت کیلئے کل ہفتہ کو اسلام آباد سے بھارت روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

34 رکنی دستے میں20 مرد اور 7 خواتین کھلاڑی شامل ہیں جبکہ سات آفیشلز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ سیف گیمز میں اتھلیٹکس کے مقابلے 9 سے 12 فروری تک منعقد ہونگے جس میںآ ٹھ ممالک کے مرد و خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، افغانستان، بھارت، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، مالدیپ اور افغانستان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :