جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل ہفتے کو کھیلا جائیگا

جمعہ 5 فروری 2016 11:58

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل ہفتے کو کھیلا ..

پورٹ الزبتھ۔ 5 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ہفتے کو سینٹ جارج پارک، پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مہمان ٹیم انگلینڈ چار ٹیسٹ میچز کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 9 فروری کو سینچورین، چوتھا 12 فروری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 14 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 19 فروری کو کیپ ٹاؤن اور دوسرا 21 فروری کو جوہانسبرگ کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :