آئی پی ایل نائن،کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب کل ہو گی

جمعہ 5 فروری 2016 12:00

آئی پی ایل نائن،کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب کل ہو گی

بنگلور ۔ 5 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 فروری۔2016ء) رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں ایڈیشن کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب کل ہفتہ کو بنگلور میں منعقد ہو گی جس میں 350 کے قریب کھلاڑیوں کی بولی لگائی جائے گی اور اس میں 230 مقامی پلیئرز شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کی بولی50 لاکھ سے شروع ہوگی اور زیادہ سے زیادہ دو کروڑ تک لگائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل نائن 9 اپریل سے 29 مئی تک کھیلا جائے گا جس میں ممبئی انڈینز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کی ٹیموں کو کرپشن الزامات کے باعث دو برس معطلی کا سامنا ہے اور اس بار ان کی جگہ دو نئی فرنچائزز گجرات لائنز اور رائزنگ پونے کو شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب کل ہو گی جس میں 350 سے زائد کھلاڑی فروخت ہوں گے۔ آٹھ ٹیموں نے سو کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہوا ہے جس میں 36 غیرملکی پلیئرز بھی شامل ہیں