بھارتی اداکارہ نندتا داس کی پاکستان آنے سے معذرت
جمعہ 5 فروری 2016 12:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) ہندوستان کی مشہور رضاکار اور اداکارہ نندتا داس نے خرابیِ صحت کی وجہ سے کراچی لٹریچر فیسٹیول میں شرکت سے معذرت کر لی۔جمعہ کو شروع ہونے والے فیسٹیول سے ایک روز قبل نندتا نے فیس بک پر بتایا کہ وہ پاکستان نہیں آ سکیں گی۔نندتا نے واضح کیا کہ ان کی عدم شرکت کی وجہ انوپم کھیر کے ویزہ معاملے سے ہرگز نہیں۔
خیال رہے کہ بولی وڈ اداکار انوپم نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان نے انہیں فیسٹیول میں شرکت کیلئے ویزہ جاری نہیں کیا۔نندتا کے مطابق، وہ کل سے بیمار ہیں اور بدقسمتی سے کراچی آنے سے قاصر ہوں گی۔میں منتظمین کو مایوس کرنے پر بہت افسردہ ہوں لیکن صورتحال میرے کنٹرول سے سے باہر ہے۔ میں نے اسکائپ کے ذریعے شرکت کی پیش کش کی تھی۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اگر پاکستان بیوروکریسی نے انوپم کھیر کو ویزہ جاری کرنے میں رکاوٹ ڈالی بھی ہے تو وہ اس مسئلہ کو دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات مضبوط کرنے کی حقیقی کوششوں سے الگ رکھیں گی۔
انوپم کھیر نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے ویزہ کیلئے درکار این او سی جاری نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ویزہ نہیں دیا گیا۔نندتا او ر انوپم کے علاوہ انڈیا سے رضاکار لکشمی تریپاٹھی اور صحافی برکھا دت بھی فیسٹیول میں مدعو ہیں ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
مادھوری کی وجہ سے یش چوپڑا کی فلم سے انکار غلطی تھی، منیشا کوئرالہ
-
اپنی فلم ’’کنگ ‘‘میں شاہ رخ خان ڈان کا کردار ادا کرینگے
-
اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
-
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
-
ارپیتا سے شادی کسی لالچ میں نہیں کی‘: آیوش شرما کا الزامات پر ردِعمل
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.